لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر و ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے دکی میں سابق امیر ملا عبدالباری کے جانب سے ٹی پارٹی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی جے یوآئی جھرلو الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتی ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ملک بھر کے تمام ڈی ار اوز اوراروز سمیت دیگر مداخلت کرنے والے اداروں کے سربرا ہان مستعفی ہوں اور کمشنر پنڈی کی تقلید کریں سابق کمشنر نے اپنے ضمیر کے مطابق سچ اور حق بیان کردیا جس پر وہ داد کے بھی مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ملک میں دوبارہ عام الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے اس الیکشن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں رہی پی پی اور ن لیگ کے سوا تمام ملک کی سیاسی قوم پرست جماعتیں اس الیکشن کو تسلیم نہیں کرہے اب جو پارلیمنٹ آئیگی اسکی کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہوگی مہمان حکومت میں انے سے بہتر ہے کہ ن لیگ بھی دھاندلی کو تسلیم کر کے حکومت تشکیل نہ دیں۔انہوں نے کہ ہم اپنے تحفظات کے ساتھ اسمبلی جاکر اندراور باہر سخت احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن ہارے نہیں بلکہ ہمیں ہروایا گیا سابق کمشنر کے انکشافات کیحوالے سے ازادانہ تحقیقات ہوں اور اسکے اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کیئے جائیں اور زمہ داران کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ قوم کا وقت اور پیسے کو بچاکر انکے مینڈیٹ کا احترام کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ جب جڑواں شہر پنڈی میں الیکشن کا یہ ہال ہو تو بلوچستان میں کیا ہوا ہوگا جے یو آئی عدالت میں وقت کے ضیاع کے بجائے عوام کے پاس جارہی ہے ہمیں اب ان اداروں پر کوئی اعتماد نہیں رہا انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ایشو پر پی ٹی آئی سمیت سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
جے یوآئی ملک میں دوبارہ عام الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے اس الیکشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہی، حافظ حمد اللہ

ٹیگز:
حافظ حمد اللہ
