کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام نے چار جماعتی اتحاد کے جلسے کو مسترد کردیا۔ صوبے کے عوام صوبے میں ترقی خوشحالی اور سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے مسترد شدہ امیدواروں کا احتساب کیا۔ جان اچکزئی نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام میں قوم پرست سیاست غیر معروف ہوچکی ہے۔ عوام کا رجحان وفاقی جماعتوں کیطرف ہے۔ صوبے کے عوام نے چار جماعتی اتحاد کے جلسے کو ناکام بنادیا۔ 8 فروری کو عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب یہ اپنا احتساب خود کریں۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی شکایات کیلیے ٹرائبیونل کا راستہ موجود ہے۔ چار جماعتی اتحاد صوبے کے عوام کی تکالیف کا احساس کرے۔ جان محمد اچکزئی نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے صرف عوام کے مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔
عوام نے چار جماعتی اتحاد کے جلسے کو مسترد کردیا، جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
