اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ گزشتہ انٹرویو میں جنرل (ر) فیض حمید کا نام غلطی سے لے لیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ’جی ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کو 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہمارے اور تحریک انصاف کے درمیان تلخیوں کے پہاڑ ہیں، میں اختلافات کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہوں مگر تلخیوں کو دور کرنا آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی انتخابات ٹھیک طریقے سے نہیں ہوئے ہیں، تحریک انصاف وفد سے اچھے ماحول میں بات ہوئی، ہم نے تحریک انصاف وفد سے کہا کہ خیبرپختنوخوا میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سما ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کہنے پر لائی گی تھی۔

