کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42سے آزادامیدوار مدثر صدیق نے کہاہے کہ عوام کرپٹ اورفرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عام انتخابات میں پڑھے لکھے،ایماندار اور دیانتدار امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں تاکہ وہ صحیح معنوں میں ایوان بالا میں جاکر عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرسکیں،عوام نے 8فروری کو ووٹ دیکراگر کامیاب بنائیں تو انکے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں موثر اندازمیں آوازاٹھائیں گے۔یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حلقہ کے معززین اور نوجوانوں نے مدثر صدیق کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔مدثرصدیق نے کہا کہ پاکستان کے عوام 75سالوں سے کرپٹ نظام سے بے زار آچکے ہیں اور وہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں ملک میں تبدیلی اسی صورت میں آسکتی ہے جب عوام ووٹ کے ذریعے پڑھے لکھے اورایماندار نمائندوں کو کامیاب کرکے ایوانوں میں بھیجیں گے تاکہ وہ کرپٹ نظام کے خاتمے اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپناکرداراداکرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے پارلیمنٹ میں جاکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صوبے کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز خوردبردکئے جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے اگر عوام نے انتخابات میں ووٹ دیکرکامیاب بنایاتو انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا عوام ہمارے انتخابی نشان ”ماچس“ پرمہرلگاکر ہمیں کامیاب بنائیں ہم عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان کے عوام 75سالوں سے کرپٹ نظام سے بے زار آچکے ہیں، مدثر صدیق

ٹیگز:
مدثر صدیق
