خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 33 سے امید وار میر شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق خاران کے علا قے کلان ایریا جنگل روڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 33 سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کے گھر پردستی بم حملہ کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا، پو لیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب میر شعیب نوشیروانی دیہاتوں میں الیکشن کمپین چلا رہے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
خاران،میر شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
خاران
