کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شہدائے بلوچستان فورم کے سربراہ نگراں صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے وایب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر بلوچستان کی عوام کے حقوق کھانے والوں کیخلاف آواز اٹھانا سازش ہے تو ہاں میں سازشی ہوں، میں ہر اس شخص کیخلاف سازش کروں گا جس نے ہمارے صوبے کی عوام کے خون پسینے کی کمائی کو برباد کیا، ناحق کا خون بہانے والے کا ساتھ دیا، وسائل پر قبضہ کیا۔ اب سیاست نوجوانوں کی مرضی سے چلے گی اور ہم نوجوان ہی بلوچستان کی پالیسی بناکر صوبے کا مقدر بدلیں گے۔
اگر بلوچستان کی عوام کے حقوق کھانے والوں کیخلاف آواز اٹھانا سازش ہے تو ہاں میں سازشی ہوں،جمال رئیسانی

ٹیگز:
جمال رئیسانی
