لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہورمیں عظیم والشان کشمیروفلسطین مارچ منعقد کیاجارہاہے صدرلاہور عظمی عمران کی سربراہی میں مارچ کی تیاریوں کے حوالےسے دعوتی کمیٹیوں کےساتھ مشاورتی فورم رکھاگیااور ذمہ داران کے درمیان فرائض کی تفویض کی گئ صدر لاہور عظمی عمران نےواضح کیاکہ اس مارچ کو فیملی مارچ کےطور پر منایاجاۓگاکہ ہمارے اہل خانہ ہمارے مال ہمارے نعرے ہمارے سوشل اکاؤنٹ ہمارےوقت سب کشمیراور فلسطین کےلیے ہیں شہربھرکےسکول وکالجز تمام تعلیمی ادارے جامعات مدارس ادارہ جات بھرپور شرکت کریں گے پاکستان کا ہرشہری کشمیروفلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے نکلےگاکشمیر وفلسطین میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے- کشمیر کو بھارتی افواج نےگذشتہ نصف صدی سے کشمیر پر فوج کشی کے ذریعےا ور اسرائیل نے فلسطین پرظالمانہ تسلط قائم کر رکھا ہے – جبر و استبداد سے آزادی کی اس جنگ میں کشمیری وفلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں دوسرے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعےبھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے- یہ لاہور کا یہ سب سے بڑامارچ جوکہ 5فروری بروز پیر دوپہر1بجےاسٹیٹ بنک تااسمبلی ہال ہوگاجس کی قیادت جماعت کی مرکزی صوبائ ضلعی کرے گی۔
کشمیر وفلسطین میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے،عظمی عمران

ٹیگز:
عظمی عمران
