کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے امیدوارچوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں علاقے کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلے ہیں عوام 8فروری کو ہمارے انتخاب نشان ”ڈولفن“ پرمہرلگاکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ پارلیمنٹ میں عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آوازبلندکریں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ماضی میں حلقے سے منتخب ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نمائندوں کو عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈزملے لیکن کوئٹہ شہر کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کااحتساب کریں جنہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے اپنا12نکاتی منشور رکھاہے جس میں آزادعدلیہ اور انصا ف کامنصفانہ نظام، مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی، صحت کی معیاری سہولیات اورسستا نظام،روزگار کی فراہمی،معاشی نظام کی بہتری،ماحول کی حفاظت کیلئے اقدامات،بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی، ملکی یکجہتی،قومی اتحادکے فروغ،زرعی ترقی،کسانوں کی خوشحالی، ہنرمندوں کیلئے روشن مستقبل کے مواقعوں کی فراہمی،کوئٹہ میں مواصلات کے نظام میں بہتری،امن و امان کاقیام اور بھائی چارے کا فروغ، معاشی اصلاحات،صنعتوں کاقیام شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ عام کی خدمت کے جذبے کے تحت عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا مسلم لیگ(ن) نے پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجس کے بعد آزادحیثیت سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہیں اگر عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرکے کامیاب بنائیں تو غربت کے خاتمے، تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو ہمارے انتخابی نشان”ڈولفن“ پر مہرلگاکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے۔
بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں علاقے کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلے ہیں،چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
