کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46سے امیدوار سردار احمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں گزشتہ پانچ سال کے دوران حلقے سے منتخب ہونے والے قوم پرست جماعت کے ممبران اسمبلی نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی،عوام 8فروری کو جمعیت علما ء اسلام کے امیدواروں کے انتخابی نشان”کتاب“ پر مہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں کیونکہ جمعیت ہی عوام کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے اتوارکو مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، 8فروری کو عوام”کتا ب“پر مہر لگا کر باربار مسلط ہونے والے نااہلوں لٹیروں سے نجات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے سے گزشتہ انتخابات میں منتخب ہونے نمائندوں کو عوام کی ترقی اور علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈزملے جو کرپشن اور خوردبرد کی نظر ہوگئے علاقے کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر علاقے کے معتبرین اورنوجوانوں نے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سردار احمدخان شاہوانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی،سردار احمد خان شاہوانی

ٹیگز:
سردار احمد خان شاہوانی
