کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حلقہ کے عوام کے اسرار پر عوام کی خدمت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 260 سے آ زاد امید وار سردار چنگیز خان ساسولی نے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جدید ترقی یافتہ دور میں قررتی وسائل سے مالامال خطہ رخشان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں گزشتہ 75 سالوں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کے مسائل سے چشم پوشی کی تین مرتبہ آزمانے والوں کو چوتھی مرتبہ آزمانا اپنے ا ور آ نے والے نسل کے ساتھ بھی ظلم ہے میری بلوچستان کے عوام کی ترقی خوشحالی اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے خدمات عوام کے سامنے عیاں ہے اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خدمت کا موقع دیا تو تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ دیگر جماعتوں کا ساتھ دیا ہے جس سے انھیں کامیابی ملی ہے اس لیے اس مرتبہ میری حمایت کرکے قرض اتارے نوشکی کے عوام نے مجھے جو عزت اور احترام دیا اس پر میں انکا مشکور ممنوع ہوں نوشکی میرا دوسرا گھر ہے انھوں نے کہا ہم قبائلی تعصب سے بالاتر ہو کر عوام کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے کہا انتخابات میں حصہ لینے والے انتخابات کے دوران مختلف کارڈ استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ لیتے ہیں انھوں نے کہا رخشان ڈویژن کے باشعور عوام 8 فروری کو جہاز کے نشان پر مہر لگا کر اونچی اڑان اڑے گے انہوں نے کہا ووٹ کی پرچی سے عوام کے حقوق غصب استحصال اور ناانصافیوں کا بدلہ لیں گے ہم کسی طرح بھی عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔
عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، سردار چنگیز خان ساسولی

ٹیگز:
سردار چنگیز خان ساسولی
