پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور پو لیس کی کاروائی، تین کمسن لڑکوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار تین افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مبینہ جنسی زیادتی کے شکار بچوں بلال ولد دوست محمد اسداللہ ولد جمعہ خان زکریا ولد خان محمد کے والدین کی مدعیت میں چار افراد قاسم ولد بہار یونس ناطو ولددادمحمد ضمیر ولد نامعلوم افتخار ولد نامعلوم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر تین بچوں اسد اللہ زکریا اور بلال کو ایک مکان کے اندر لے جاکر ان سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی اس سلسلے میں پولیس نے قاسم نامی نامزدملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک بچے کے ساتھ میڈیکل رپورٹ سے بدفعلی ثابت ہوئی ہے ایس ایچ او سٹی امیر جان کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار شخص سے مذید تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/ B 377 /355 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور واقعہ 6 ستمبر کو پیش آیا تھا تاہم اس کی ایف آئی آر 7 ستمبر کو درج ہوئی ہے پولیس کے مطابق تینوں بچوں کو نشہ آور دوائیاں پلایا گیا تھا۔
پنجگور، پولیس کی کارروائی،3 کمسن لڑکوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ٹیگز:
جنسی زیادتی
