کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے اپنے تمام صارفین اورسیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ الیکشن میں انتخابی مہم کیلئے بجلی کے کھمبوں پرپارٹی جھنڈوں کوآویزاں نہ کریں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی تشہیر کے لئے بجلی کے کھمبوں پر پارٹی پرچم اورپینافلیکس وغیر لگائے جارہے ہیں جوکہ کسی بھی حادثہ کاسبب بن سکتاہے کیونکہ اس سے کسی بھی وقت برقی رو گزرنے کے باعث جان لیواحادثہ رونماہونے کے علاوہ بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل پیداہوسکتاہے۔ علاوہ ازیں تیزہواؤں اوربارش کے وقت بھی ان جھنڈوں اور پینافلیکس کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کے درمیان شارٹ سرکٹ اورٹرپنگ کاسبب بننے سے گرڈسٹیشن کو بھی بڑے نقصان کاخدشہ درپیش رہتاہے۔ لہٰذاکیسکونے تمام صارفین اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچنے اوربجلی فراہمی میں جاری رکھنے کیلئے بجلی کے کھمبوں پرپارٹی جھنڈے آویزاں کرنے سے گریزکیاجائے تاکہ تمام صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کویقینی بنائی جاسکے۔
انتخابی مہم کے دوران سیاسی جھنڈوں کیلئے بجلی کے کھمبے استعمال نہ کرنے کی اپیل

ٹیگز:
انتخابی مہم
