کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ(ن) کے رہنماوحلقہ پی بی 44سے امیدوار حاجی میرنوراللہ لہڑی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ہے ملک اسوقت شدیدبحرانوں کاشکار ہے جن سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں نوازشریف ہی باہر نکال سکتے ہیں، تحریک انصاف نے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کر دیا، عمرانی ٹولہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا پاکستان مسلم لیگ ن نے16ماہ کے اقتدار میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔یہ بات انہوں نے پیر کویہ بات انہوں نے کلی جیو،ممتازٹاؤن اور لہڑی ہاوس میں منعقدہ شمولیتی تقریبات اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر حاجی علم دین،حاجی صدیق،افتخار،عبد الروف،محمد ہارون،امیر حمزہ،اصغر علی،سہیل احمد،منور جمالی،عبد الستار گشکوری،محسن علی،ریاض احمد،عدنان یسین، عبدالمنان، قمرالدین، میر جان مری جمال خان مری برکت علی بلیدی صورت خان مری قادر مری حمید خان مری شوکت علی ظہور احمد بلال احمد نقیب اللہ نثار احمد گل حسن گوہر خان روزی خان صدام حسین مری سمندر خان جمعہ خان صوبہ خان مری سنجر خان ماما ستار مینگل مولا بخش مینگل حاجی اسماعیل نصیر کرد منا بابا فضل لہڑی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ہی امید کی آخری کرن ہیں اور انشا اللہ وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے بلوچستان بھر سے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے،عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو وزیر اعظم دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں اور انشا اللہ ن لیگ ہی برسر اقتدار آکر عوام کی تقدیر بدلے گی۔انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کو جہاں سے بریک لگی تھی یہ سفر وہیں سے شروع ہوگا اور پاکستان ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔میرنوراللہ لہڑی نے کہاکہ حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل علاقائی تعمیر و ترقی خوشحالی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہے۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کو عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان ”شیر“ پرمہرلگاکر کامیاب بنائیں
مسلم لیگ ن نے 16ماہ کے اقتدار میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، حاجی میرنوراللہ لہڑی

ٹیگز:
حاجی میرنوراللہ لہڑی
