حب(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبا ئی صدر امیدوار بر ائے پی بی 21سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہا کہ حب ضلع بننے سے پہلے یہاں کسی اور کی اجاراداری تھی اس لیے حب کے صنعتکار کسی کی بات نہیں سنتے تھے اور جس کی اجاراداری تھی انکے یہاں کام کرنے والے کسی اور طریقے سے خوش ہوتے تھے انکو عوام کی خوشی کا فکر نہیں تھام خالفین کا حب کے عوام کے سامنے جھو ٹ اور فر یب نہیں چل رہا ہے ہر طرف سے ما یو سی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھوتانی عوامی کا رواں تمام بر ادریوں کا ایک گلدستہ ہے جس کی خوشبو کی مہک ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کے تمام علا قوں میں پھیل چکی ہے، ہمار ا منشور عوام کی خدمت اور محبت ہے، امید ہے کہ بلو چستان میں بہتر ین حکومت بنے گی جس کے زریعے ضلع حب کے عوام کی مذید بھر پور انداز میں خدمت کریں گے، حب کے عوام کی انتظا می مسائل کے حل کے لیئے بھو تانی خاند ان کا ایک فرد ہر وقت حب میں موجود رہے گا تا کہ وہ ان کے جا ئز مسائل کو بھر وقت حل کر سکے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے اتوار کے روز جام کالو نی حب میں انتخابی رابطہ آفس کی افتتاحی تقریب، کارنر میٹنگ اور شمو لیتی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ حب کے عوام نے ہر بار ہمیں عزت سے نوازہ اور اپنے ووٹوں کی طاقت سے بھوتانی بر ادران کو ایوانو ں تک پہنچا یا ہے الیکشن میں ہا ر جیت نصیب کی بات ہے مگر ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کے علا قائی معززین و معتبر ین نے وندر میں ایک مشاورتی اجلاس میں محمد اسلم بھو تانی کو این اے 257کی نشست پر اور مجھے پی بی 21کی نشست کے لیئے نامز د کیا ہے جو ہم سمجھتے ہیں یہ ہما ری کا میابی اور اعزاز سے کم نہیں ہے کہ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کے عوام نے اس بار بھی ہمیں اپنی خدمت کرنے کے لیئے نامزد کیا ہے انہو ں نے کہا کہ بلو چستان سمیت پورے پا کستان میں ایک تاریخ ہے کہ بھو تانی خاندان کو چاہنے والوں نے 10بار اپنے ووٹوں کے زریعے منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجا ہے جو بھو تانی خاندان کے لیئے ایک اعزا ز سے کم نہیں ہے اور یہ اعزاز بھی لسبیلہ اور حب کے عوام نے بھوتا نی خاندان کو دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکو ر ہیں امید ہے انشاء اللہ اس بار بھی 8فروری کو ضلع حب، ضلع لسبیلہ اور ضلع آواران کے عوام ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے محمد اسلم بھو تانی اور مجھے کا میابی سے ہمکنار کر یں گے انہوں نے کہا کہ چار پا ئی اور گا ئے کا نشان عوامی نشان ہے جس پر لسبیلہ اور حب کے عوام 8فروری کو مہر لگا کر ثابت کر یں گے کہ یہ نشان ہما ری تر قی، خو شحالی، یکجہتی اور اتحاد کی علا مت ہے شمو لیتی جلسے سے کما ل خان محمد حسنی،محمد یونس مینگل، عبد الطیف زہری، جمعہ خان ساسولی،اصغر بزنجو، اسما عیل، اسما عیل رند سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بھو تانی برادران کا ووٹ کا تعلق نہیں بلکہ ان کا تعلق محبت اور خلوص کا رشتہ ہے جس کی وجہ سے ضلع لسبیلہ ضلع حب کی تمام علا قوں سے لوگ جوق در جوق شمولیت کررہے ہیں اسے دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی اور بو کھلا ہت کا شکا ر ہیں، انہو ں نے کہا کہ بھو تانی بر ادران محبت اور پیار کے فلسفے پر رواں دواں ہیں جبکہ دوسری جانب پیسوں کی بوریا ں لیکر گلی گلی گھو م رہے ہیں اس کے باوجود بھی انھیں حب کے عوام نے یکسر مستر د کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ ہما ری زمینوں پر نظر رکھنے والوں کو 8فروری کے دن عبرتنا ک شکست دیکر چلتا کر یں گے قبل ازیں سر دار محمد صالح بھوتانی نے جام کالو نی میں بھوتانی عوامی کا روان کی جانب سے بنا یا گیا انتخابی رابطہ آفس کا افتتاح کیا اور بھو تانی عوامی کا رواں کے سر گرم رہنما میر اشرف بز نجو اور حاجی بدل خان مری کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی اس موقع پر جام کالو نی کے متعدد بر ادریوں نے بھو تانی بر ادری کی مکمل حمایت کا بھر پور اعلان کیا۔
بھوتانی عوامی کا رواں تمام بر ادریوں کا ایک گلدستہ ہے،سر دار محمد صالح بھو تا نی

