کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر و صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39 کوئٹہ ٹو سے آزاد امید وار پرنس فیصل داؤد احمد زئی نے کہا ہے کہ بہترین اصلاحات اور انقلابی اقدامات سے ہی عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ ماضی میں ایسا کوئی کردار سامنے نہیں آیا بلکہ حلقہ پی بی 39 کے عوام کو ماضی کے نمائندوں حسب روایت مزید پسماندگی کے بھنور میں دھکیلا ہے۔ یہ بات انہوں نے نواں کلی بائی پاس میں مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے عوام ماضی میں بے حصوں کے رحم و کرم پر رہے ہیں اگر وہ عقید انسانیت کے پیش نظر عوام کے جائز اور بنیادی مسائل کے حل کو سنجیدہ لیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی لیکن انکی بے حسی اور روایتی روگردانی عدم ترقی کی شکل میں پورے حلقے کو عوام کیلئے ایک تاریک زندان بنادیا ہے یوں ہر طرف مایوسیوں کے بادل منڈلاتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی سوچ اور ان کی افرادی قوت ان کے لئے خوشحالی کی راہیں ہموار کرسکتی ہے جبکہ میں بقاء انسانیت اور یہاں کے عوام کے جائز و بنیادی حقوق کو تحفظ دلوانے کے لئے الیکشن لڑر رہا ہوں تاکہ یہاں کے عوام کی قوت سے ان کے مسائل حل کروا سکوں امید رکھتا ہوں عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے میری کامیابی کو یقینی بنائیں گے اور ایک نئی تاریخ رقم کریں گے،اس موقع پر پیر طیب آغا، حاجی میر غلام نبی سرمستانی، کرسچن رہنماء پیٹر عامی، ظہور احمد قلندرانی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
عوام کے اجتماعی سوچ اور ان کی افرادی قوت ان کے لئے خوشحالی کی راہیں ہموار کرسکتی ہے، پرنس فیصل داؤداحمد زئی

ٹیگز:
پرنس فیصل داؤداحمد زئی
