کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماو حلقہ پی بی حاجی نوراللہ لہڑی،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوارسردار عرض محمدبڑیچ اور خواتین ونگ کی صوبائی رہنما فاطمہ خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف پاکستان میں ترقی اور عوامی خدمت کی ضمانت اور علامت ہیں عوام”شیر“ پر مہر لگا کر نواز شریف سے تجدید وفا کریں گے،مسلم لیگ(ن) نے خواتین کو بااختیار بنانے سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے 9نکاتی منشورپیش کردیاہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کوانتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) جب بھی برسراقتدار آئی ملک نے ترقی و خوشحالی کی منازل طے کیں لیکن ایک سازش کے تحت ملک کی ترقی کوروک پر نا اہل حکمرانوں کو پاکستان کے عوام پرمسلط کیا گیا جنہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پردوبارہ گامزن کرنے کیلئے 9نکات پرمشتمل منشور پیش کردیاہے جس میں خواتین کو تعلیم، صحت، زراعت، توانائی سیکٹرمیں مراعات کی فراہمی،کاروبار کرنے والی خواتین کو قرض اور ٹیکس چھوٹ دینا، صحت کارڈ کی طرز پر میٹرنٹی کارڈ کا اجرا بھی منشور میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عوامی قوت کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے میدان میں نکلی ہے اورانشاء اللہ 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام 8فروری کو مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کیانتخاب نشان ”شیر“ پرمہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں کریگی۔
میاں محمد نوازشریف پاکستان میں ترقی اور عوامی خدمت کی ضمانت اور علامت ہیں، حاجی نوراللہ لہڑی

ٹیگز:
حاجی نوراللہ لہڑی
