کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ حلقہ پی بی 44سے امیدوار حاجی میر نوراللہ لہڑی،خواتین ونگ کی رہنما فاطمہ خان اور میر بہادرخان لانگو نے کہاہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کئے عوام کے مسائل کے حل،علاقائی تعمیر و ترقی خوشحالی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہے گی،عوام 8فروری کو مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان ”شیر“ پر مہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں تاکہ ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوکلی جیو روشن آباداوردہوار کالونی کرانی روڈپر کارنر میٹنگز اورشمولیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرحاجی سید محمد بڑیچ،محمد ابراہیم مینگل،محمد علی مینگل، محمد اشرف مینگل،حاجی میران لہڑی، حاجی ہدایت اللہ بنگلزئی،حاجی خدائے نظر بڑیچ،حاجی پائند خان مری، فتح محمد محمدشہی،حاجی خیر بنگلزئی، نادر شاہ،اختر محمد ساسولی،نور محمد بڑیچ، حاجی نور محمد ساسولی،عطا محمد ساسولی، سیف اللہ مینگل،غلام حیدر مینگل،محمد عامر مینگل، ثناء اللہ مینگل،صابر شاہ جہانگیر،حاجی عبدالرسول دہوار،ملک لقمان دہوار، ملک زکریہ دہوار، ماسٹر شبیر دہوار، فیصل رند،ملک ہارون دہوار، سلمان علی زئی، ملک ثابت دہوار،محمد نبی بخش دہوار،ملک عاقب دہوار،مہراللہ لہڑی،حبیب اللہ لہڑی سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اور حاجی میرنوراللہ لہڑی کی حمایت کااعلان کیاانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کر دیا عمرانی ٹولہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے16ماہ کے اقتدار میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحدسیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتی ہے اور پارٹی نے اپنے دور اقتدارمیں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ عوام 8فروری کو مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے انتخابی نشان ”شیر“ پرمہرلگاکرانہیں کامیاب بنائیں تاکہ ملک میں رکے ہوئے ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کیاجاسکے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے16ماہ کے اقتدار میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، حاجی نوراللہ لہڑی

ٹیگز:
حاجی نوراللہ لہڑی
