کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی یقینی ہے عوام نے سبز باغ دیکھانے والوں کو پہچان لیا۔ جمعیت علماء اسلام کی ماضی گوائی ہے کہ جمعیت کم وسائل میں ہہاں کے عوام کے بنیادی ضروریات پوری کی.ہم نے صوبے کی مشترکہ حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا. پچھلے دو ادوار میں صوبے کو تاریکی میں دکھیلا گیا جس کا حساب ہم ان سے لے کر رہیں گے جمعیت علماء اسلام نے صوبے کو این ایف سی ایوارڈ جیسے تحفے دلائے ہے جس سے صوبے کا سالانہ بجٹ کئی گناہ بڑھا دیا گیاکوئی اور جماعت ہمیں ایسی متوازن کوئی منصوبہ دیکھائے جو دس سے میں اس صوبے کی فلاح کیلئے کیا گیا ہوعوام سے بلند و بانگ دعوے کئے گئے لیکن اس کے نتیجے میں عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیاجمعیت علماء اسلام نے صوبے کی روشن سمت متعین کی ہے اقتدار میں آکر عملی طور پر اس پر کام شروع کریں گے اور ترقی کے اس سفر میں بلوچستان کو باقی صوبے کے صف میں کھڑا کریں گے دریں اثنا ء انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ اور ولولہ دیکھ کر آج میری تھکاوٹ ختم ہوئی ہے ماضی کی طرح ایک دفعہ پھر اپنے علاقے کی حقوق کیلئے جلد میدان عمل میں ہوں گے جمعیت علماء اسلام میں روزنہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد جوک در جوک شمولیتیں کر رہے ہیں جمعیت علماء اسلام کو ہرانا مخالفین کیلئے وہی ادھورا خواب رہے گا۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی یقینی ہے، مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
