کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کی مبینہ واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔اہلخانہ نے ایک مسلح شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کردی،گولی خاتون کو اور اس کے بیٹےکو لگی، خاتون شدید زخمی ہوگئی اور اسپتال منتقلی کے دوران د م توڑگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے پستول اور ایک گولی کا خول ملا ہے جسے فارنزک کے لیے بھیجا جائےگا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یہ یا ذاتی دشمنی، تمام زاویوں سے تفتیش کی جائے گی، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل کچھ نہیں لوٹا۔
دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہےکہ علاقے میں ڈاکوؤں کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، یومیہ بنیادوں پر گھروں میں وارداتیں ہو رہی ہیں، پولیس امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

