کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیرستان اور خضدار میں دہشت گردی کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے پاک فوج کے 4 جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا پاک فوج کے چار جوانوں نے اپنے دھرتی کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر امن پر وار کیابہادر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم اپنی دلیر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور دیگر فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے انہوں نے پاک کے شہداء کے درجات بلندی اور لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خضدار بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت سیکورٹی ادارے اور قوم ایک پیج پر ہے حکومت اور سیکورٹی ادارے ملکر ملک دشمن عناصر کا صوبے مکمل صفایا کرنے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے یوم عاشور پر سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر حکومت،پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا اور یوم عاشور پر سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر دن رات محنت کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایامحرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی متعلقہ اداروں، پولیس اورانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنایامحکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔
بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزورنہیں کرسکتے، نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد دمڑ
