اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا۔ امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی سے ٹکٹس الیکشن کمیشن جمع میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (این) کا انتخابی نشان ’بلے باز‘ ہے، پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو بلے باز اور بلے کے 2، 2 ٹکٹس جاری کیے تھے.
پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کے امیدواروں کے نام پہلے سے جاری کر رکھے ہیں۔الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹس جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

