کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رو ف عطاء نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کا خاصا یہی ہے کہ ہم نے ہمیشہ میرٹ پرکام کیا ہے بلوچستان میں ایک سال کے دوران انڈیپنڈنٹ گروپ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور منتخب ہوئے۔یہ بات انہوں نے خضدار بار کونسل کے عہدیداران سمیت دیگر وکلاء کی انڈیپنڈنٹ گروپ میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو اوردیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں،وکلاء گزشتہ پانچ سال سے بیرون ملک سفر نہیں کرپارہے تھے انہیں ویزے نہیں مل رہے تھے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی موجودہ کابینہ نے 11ماہ کے دوران اس مسئلے کو حل کیا وکلاء کے لئے جدید ترین ای سسٹم لایاجارہا ہے جس سے کہیں بھی بیٹھا وکیل سپریم کورٹ میں اپنی اپیل دائر اور دلائل دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو پیپر لیس کرنے کی جانب بھی آئندہ چند روز میں پیش رفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مکران اور قلات ڈویژ ن کے مسائل کو سپریم کورٹ کے جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی اٹھایا ہے جلد ہی ان پر بھی پیش رفت ہوگی ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف نے وکلاء سے مشاورت کی ہے جس میں ہم نے کئی ایک مسائل کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ وکلاء کے تمام مسائل کو مشاورت سے طے کیا جائے وکلاء معاشرے کے لیڈر ہیں ہم انہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اورانکی استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے
مکران اور قلات ڈویژ ن کے مسائل پر جلد پیش رفت ہوگی،صدر میاں روف عطا

ٹیگز:
میاں روف
