کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)میرلیاقت لہڑی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق 11 فروری کو رات گئے بلاول ہاس کراچی سے حلقہ پی،بی 43 کا ٹکٹ ” میر لیاقت لہڑی ” کے نام پر جاری کیاگیا۔جبکہ دن 3 بجے پارٹی کے صوبائی آفس سے ایک تصویر جاری کیا گیا۔جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری روزی خان کو کسی اور امیدوار کو ٹکٹ جاری کرتے دکھایا گیا۔اس صورتحال سے پارٹی کے کارکنوں میں سخت مایوسی پیدا ھوئی۔اور کارکنوں کی بڑی تعداد ” لہڑی ہاؤس” جمع ہوئی۔ اس موقع پر حلقے کے عوام اور کارکنوں کے اسرار پر میر لیاقت لہڑی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔
میرلیاقت لہڑی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ٹیگز:
میرلیاقت لہڑی
