نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد بلوچ نے پریس کلب نوشکی کا دورہ کیا، صدر پریس کلب نوشکی حاجی طیب یلانزئی نے ڈپٹی کمشنر کو پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور بریفننگ دی، اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری غلام رسول جمالدینی،نائب صدر محمد صادق بادینی، فنانس سیکرٹری مالک عدیل مینگل،پریس سیکرٹری منظور بلوچ، سینیئر صحافی حاجی سعید بلوچ ، ابراہیم بلوچ، برکت زیب سمالانی، ظہور گل جمالدینی، صلاح الدین بلوچ ، داؤد خان اور سپریڈنٹ ڈی سی آفس نجیب اللہ مینگل بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کہاکہ نوشکی میں صحافیوں کی مثبت کردار سے مسائل اجاگر ہوئے ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور عوامی مسائل کی نشاہدہی میں صحافیوں کا مثبت کردار قابل تحسین ہے نوشکی پریس کلب کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے خوشی ہوا لالا صدیق بلوچ کے نام سے منسوب لائبریری کا قیام خوش آئندہ ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے نوشکی کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے پہلی فیز میں دو شاہراہوں کو لی گئی ہے جن میں شجر کاری کریں کوشش ہیکہ عوامی مسائل کو بھر پور انداز میں حل کریں اسٹریٹ لائیٹس کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کرینگے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کو پابند کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے دفتری اوقات میں اپنے ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیکر عوام کو ریلیف دے غیر حاضر آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور عوامی مسائل کی نشاہدہی میں صحافیوں کا مثبت کردار قابل تحسین ہے،ڈپٹی کمشنر نوشکی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر نوشکی
