حب ڈیلی گرین گودر)پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر و ٹکٹ ہولڈر حلقہ PB21میر علی زہری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیاب ہوکر ضلع حب کے عوام کی تقدیر بدل دینگے انکے مسائل دہلیز پر حل کرینگے 8فروری کو ضلع حب کے عوام انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ مار کر ہمیں کامیاب کروائیں،سابق ایم این اے اور ایم پی اے کی عدم توجہی کے سبب پورا حب کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ترقیاتی فنڈز انہوں نے اپنے علاقے میں خرچ کئے اور اب کہتے پھر رہے ہیں ہم سے کوتاہیاں ہوئی ہیں اور ووٹ بھی مانگ رہے ہیں کہ اقتدار کے بعد ترقیاتی کام کرینگے گزشتہ 40سالوں سے کونسی شہد اور دودھ کی نہریں بہائی ہیں حب کے عوام ووٹ کی طاقت سے پرانے چہروں اور آزمائے کارتوسوں کو دوبارہ آزمانے کے بجائے تبدیلی لاکر نئے چہرے کو آز مائیں انشاء اللہ کامیاب ہونے کے بعد ضلع حب میں میگا پروجیکٹس لائیں گے حب شہر کی خوبصورتی اور صحت و تعلیم سمیت فراہمی آب نوشی،زراعت کے شعبوں میں بہتر کام کرکے دکھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹ لائینگے ضلع حب کے عوام 8فروری کو انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ لگا کر ہمیں کامیاب کرائیں انشاء اللہ 8فروری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور مخالفین کیلئے شکست کا پیغام لیکر غروب ہوگا۔
عام انتخابات میں کامیاب ہوکر ضلع حب کے عوام کی تقدیر بدل دینگے،میر علی زہری

ٹیگز:
میر علی زہری
