کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو سابق صوبائی وزیرحلقہ پی بی 45سے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی حقوق کا دفاع کر سکتی ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے کارکنان متحد و منظم ہیں آئندہ الیکشن میں مخالفین کوصوبے سے عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے،قوم پرستوں نے عوام کی خدمت کی بجائے اپنے پیٹ بھرے عوام آج گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں 8فروری کو عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں جنہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی یہ بات انہوں نے اتوار کو موسیٰ کالونی مینگل آباد میں شبیر احمد رند، عبدالحمید مری،حاجی بابو سجاد احمد، ساجد بلوچ،عابد بلوچ، جمعہ خان، میر زیب، نصیر احمد ساسولی،اسفند بلوچ اوردیگر کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علاقے کے عوام نے حلقہ پی بی 45 سریاب سے حاجی علی مددجتک اور این اے 264 سریاب سے پی پی پی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی میر جمال خان رئیسانی کا مکمل حمایت کا اعلان کیا شمولیت کرنے والوں سے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر ولی محمد قلندرانی، صوبائی کونسل کے رکن حاجی انور مینگل،ڈاکٹر عبدالغنی بنگلزئی، میر عبداللہ نیچاری،حاجی ہاشم محمد شہی اوردیگر نے بھی خطاب کیامقررین نے نئے شمولیت کرنے والوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سریاب کے عوام قوم پرستوں کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اس لئے عوام اب پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ8 فروری پیپلز پارٹی کی جیت کا دن ہے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور چیئر مین بلاول بھٹوزرداری ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار حکومت میں ہم نے علاقے میں بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا اپنی کارکردگی کی بنیاد پرایک مرتبہ پھر عوام کی عدالت میں آئے اورانشاء اللہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیگی۔ اس موقع پرحاجی علی مدد جتک، میرولی محمدقلندرانی اوردیگر نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو پارٹی مفلر پہنائے۔
پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی حقوق کا دفاع کر سکتی ہے، حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
