تربت(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدہ کا دورہ شہرک واجہ عبدالغفار گچکی اور واجہ محمد خان بلوچ کے گھر جاکر ان سے علاقائی مسائل و مشکلات اور الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دونوں سیاسی و سماجی رہنما کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور حالیہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کو مدد و سپورٹ کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی امید ہے اور لوگوں کی مدد و سپورٹ بھی ہمیں حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک مشکل میں ہے اور اس مشکل صورتحال سے بلوچستان کو قوم پرست و وطن دوست قیادت نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا اور ٹھپہ مافیا کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس ملک کے حالات کو کوئی سدھار نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقیقی نمائندے ہی بلوچستان کو مشکل صورتحال سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مینڈیٹ اور حق اختیار پر قبضہ کرنے کے بیانک نتائج نکلیں گئے بلوچستان کے نوجوان کا وفاق پر سے اعتماد پہلے سے بہت کمزور ہے اگر اس بار بھی انتخابی عمل کو شفاف نہیں رکھا گیا اور مداخلت کے زریعے پسند کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاق اور بلوچستان کے درمیان جو خلیج ہے وہ مزید بڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ وقت و حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ انتخابی عمل صاف و شفاف بنایا جائے اور بلوچستان کے عوام کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی بھرپور سپورٹ و حمایت نیشنل پارٹی کو حاصل ہے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ سے کوئی نیشنل پارٹی کو شکست نہیں دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن عمل میں مداخلت کے آثار نظر آرہے ہیں مکران میں پہلی بار امیدوار برآمد کئے گئے ہیں مکران اس خطے کا پڑھا لکھا علاقہ ہے لیکن اس کے مینڈیٹ کو بلدیاتی انتخابات میں بھی زبردستی تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا اور برآمدات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے بیانک نتائج سامنے آئیں گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران مکران و بلوچستان جیسے باشعور خطے کو فاٹا کا متبادل بنانے کے چکر میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں بلوچستان کے ساتھ یہی ہوا جس سے بلوچستان کی سبکی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو متحد ہوکر عوام دشمن اقدامات کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ دورہ شہرک و پگنش میں مرکزی قیادت کے ساتھ نیشنل پارٹی کے رہنما واجہ منظور احمد گچکی، واجہ ابوالحسن بلوچ، واجہ شکیل احمد بلوچ، واجہ حمل بلوچ، واجہ غلام قادر بلیدی، شیرجان بلیدی، واجہ نثار بزنجو، یوسف گچکی، چنگیز بلوچ، بجار بلوچ، محمدجان رضا،اکرام گچکی، طاہر بلوچ، ڈاکٹر محمدنور، فدا انجینئر، اقبال بلوچ، حاجی یاسین، چیئرمین ناصر، میر قمبرسمیت دیگر نوجوان سیاسی قیادت اور علاقائی عمائد ین بھی موجود تھے۔اس موقع پر فقیر محمد اور مقامی پارٹی رہنما محمد حبیب، کہدہ علی بخش، قمبر نسیم، عثمان منظورگچکی، جمال شکیل، وحید اختر، محراج نصیر، کہدہ سرفراز، عزیز بلوچ، حفیظ علی بخش، دادمحمد بلیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
بلوچستان کے حقیقی نمائندے ہی بلوچستان کو مشکل صورتحال سے نکال سکتے ہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
