کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان سے قومی سمبلی کی نشست این اے 265پشین سے مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی سمیت 29امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور جبکہ سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے کاغذات مسترد کر دئے گئے۔ ہفتہ کو حلقہ این اے 265پشین کے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ فارم کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد این اے 265 پیش سے امید وار جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود اچکزئی، حاجی رؤف ترین اور پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے چیئر مین خوشحال کاکڑ سمیت 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورجبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 پر 31 امیدواروں اورحلقہ پی بی 48 سے28 امیدواروں،پی بی 49 سے 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ فارم کے مطابق این اے 265 پشین سے پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر ظہور آغا سمیت7امیدواروں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 سے پی ٹی آئی کے ایک اور جے یو آئی کے 2 امیدواروں،پی بی 48 سے 9 امیدواروں،پی بی 49 سے چار امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے۔بلو چستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 اورصوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر مجموعی طور پر 26 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 31واشک سے کے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ فارم کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد ذابد علی سمیت 24امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا گیا ہے۔
این اے 265پشین سے مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی سمیت 29امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور

ٹیگز:
کاغذات نامزد گی
