مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نواب ظفر اللہ خان شاہوانی نے کہاہے کہ الیکشن 2024 میں میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے میں آزاد حیثیت سے عوام کی طاقت سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیرہاہوں، اور عوام کی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوکر اسمبلی کی فلور سے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل اسمبلیوں میں پہنچنے والوں خصوصاً قوم پرستوں نے عوام کے بنیادی مسائل تعلیم صحت پانی و دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ نوکریوں کو بھی فروخت کرتے رہے ہیں، عوام بار بار آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ آزما کر اور ؤوٹ ضائع نہ کریں ہمیں موقع دے انشاء اللہ ہم اپنے عوام کی بھر پور نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نوکریوں کی فروخت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرینگے، انہوں نے کہاکہ مجھے مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت اور ٹکٹ کی آفر کی گئی مگر میں نے ان کے آفرز کو مسترد کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے عوام کی طاقت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ مستونگ کے عوام گوناگوں مسائل کا شکار ہے مگر بدقسمتی سے مستونگ کے عوام کو ہمیشہ حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا یہاں پر نہ پانی ہے نہ گیس پریشر اور نہ ہی بجلی ہے عوام ہر طرح سے خوار ہے گیس کے متعلق جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے میری ملاقات ہوا انہیں مسائل سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے مگر مستونگ میرا گھر ہے اور یہاں کے عوام میرے اپنے ہے میں ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل بلا تعصب کے خدمت کرتا رہوں گا۔
میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑیں گے آزاد حیثیت سے عوام کی طاقت سے الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا، نواب ظفر اللہ شاہوانی

ٹیگز:
نواب ظفر اللہ شاہوانی
