اسلام آباد: شیخ رشید نے کورونا ویکسین لگوا لی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سی ڈی اے ہسپتال سے چینی ویکسین سائنو فارم لگوائی۔ شیخ رشید کو پچھلے سال میں کورونا بھی ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانی چاہیے، تین دن پہلے باری آئی تھی اور آج ویکسین لگوائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس دوبارہ شدت کے ساتھ پھیل رہا ہے، وباء کے پھیلاؤ کے عام آدمی پر بہت اثرات ہو سکتے ہیں، حکومت پاکستان نے ویکسین فراہمی کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔
شیخ رشید نے کورونا ویکسین سائنو فارم لگوائی

ٹیگز:
شیخ رشید
