کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت،ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر اپنے تہنتی پیغام میں کہا کہ ایک ایسی قوم جسے قائد محمد علی جناح کی دور اندیشی کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا، 7 دہائیاں گزر چکی ہیں، مگر آج بھی وہ منزل ہم نا پا سکے جس کے لیے پاکستان تشکیل دیا گیا تھا۔وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی اقدار کو بلند کریں اور اپنی قوم کو محرومی اور مایوسی سے نکالیں اور یہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اور رہنما اصولوں اتحاد،ایمان اور نظم و ضبط پر خلوصِ دل سے عمل درآمد کریں گے۔یہ زریں اصول پاکستان کو ایک مستحکم اور مضبوط جمہوری ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ان اصولوں پر عمل درآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید ہی تاریخ میں کبھی رہی۔ رواداری اور جمہوریت کو فروغ دے کر پاکستان کو مستحکم، مضبوط اور خوشحال جبکہ دوشمن کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔نگران صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہے۔آج کا دن ہم سب سے یہ تقاضا کرتا ہے ہم سب تمام سیاسی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی استحکام،تعمیر و ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لئے ایک ہو۔
وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی اقدار کو بلند کریں اور اپنی قوم کو محرومی اور مایوسی سے نکالیں، پرنس احمد علی احمدزئی

ٹیگز:
پرنس احمد علی احمدزئی
