لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)پی بی 5سے امیدوار سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمان خیل پنجابی محلے سمیت محلوں میں کارنر میٹینگز سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لورالائی کم میختر کے عوام اس بار مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں کیونکہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور مسلم لیگ کا وژن ترقی و خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام گواہ ہیں کہ ہم نے ہردور میں لورالائی کو امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر جدوجہد کی ہے بطور وائیس وزیر علاقے میں ترقی پر فوکس رکھا اور کروڑوں روپے عوامی بھلائی کے منصوبوں پر خرچ کیئے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی جبکہ امن و امان کی بحالی سمیت دیگر چیدہ چیدہ مسائل کرنے کی خاطر ہم ہرفورم پر آواز بلند کرتے رہے ہیں بلکہ بہت سے مسائل حل بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2 ہزار بے روزگار افراد کو نوکریاں دیں اور آج وہ باعزت روزگار کر رہے ہیں اسکے علاوہ عوام کے چھوٹے چھوٹے روزمرہ مسائل حل کرنے کی خاطر ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے نمائندے یہاں سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے لورالائی کی ترقی کا کبھی سوچا بھی نہیں ہے اگر ہمیں موقع دیا گیا تو انشاء اللہ حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔
لورالائی کے عوام مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں، حاجی محمد طور اتمان خیل

ٹیگز:
حاجی محمد طور اتمان خیل
