مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) سوشل میڈیا پر کیسکو مستونگ کے خلاف پروپگنڈہ اور جھوٹی بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کیسکو مستونگ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل چند سیاسی شخصیات جو کہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ کیسکو مستونگ پر الزام لگاتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محکمہ پی ایچ ای مستونگ ہر ماہ اپنی بجلی کی بل جمع کرتی ہے اسکے باوجود بھی کیسکو نے پی ایچ ای کے واٹر سپلائیوں کی بجلی منقطع کی ہے جو کہ سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔کیسکو ترجمان نے کہا کہ ہم یہ بات واضح کرتے ہے کہ محکمہ پی ایچ ای پر اس وقت 14 کروڑ کے بقایا جات ہے۔پی ایچ کی منتلی بل تقریباً 50 سے 60 لاکھ روپے آتی ہے۔محکمہ پی ایچ ای نے صرف 60 لاکھ روپے جمع کردی ہے۔انکے اوپر 14 کروڑ روپے بقایا جات ہے۔ محکمہ پی ایچ ای نہ ہی بقایات جات جمع کر رہی ہے اور نہ ہی کرنٹ بل جمع کرنے کی زحمت کر رہی ہے۔اس لیے محکمہ پی ایچ ای کے واٹر سپلائیوں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔کیسکو ترجمان نے بزریعہ میڈیا پی ایچ ای سے اپیل کی کہ وہ اپنے بقایا جات فوری جمع کرے۔انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ آئینے کے دوسری طرف کو دیکھتے ہوئے کسی بھی محکمہ کے خلاف بیان جاری کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرلے اور ایسے جھوٹے بیانات سے گریز کرے۔
سوشل میڈیا پر کیسکو مستونگ کے خلاف پروپگنڈہ اور جھوٹی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان کیسکو

ٹیگز:
ترجمان کیسکو
