لندن(ڈیلی گرین گوادر) خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی نے سخت الفاظ میں بلوچ ماؤں بہنوں پر اسلام آباد پولیس کی تشدد اور انسانیت سوز مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ھے۔میر سلیمان داؤد احمد ذئی نے کہا کہ ھمارے ماوں بہنوں بیٹیوں، بیٹوں اور ضعیف بلوچوں سے جو سلوک اسلام آباد کی آقاوں نے کیا ھے اس کو بلوچ نہ کبھی معاف کرسکتا ھے اور نہ ھی معاف کیا جاسکتا ھے۔ یہ انسانیت سوز بربریت دنیا کے لوگوں نے دیکھے ھیں اور سب ان کے گواہ ھیں۔ خان آف قلات نے کہا کہ ھمارے معصوم لوگ تو انصاف مانگنے اور اپنے پیارے جن کو ریاست نے دہائیوں سے غائب کیا ھوا تھا اس کی فریاد لینے اسلام آباد گئے ھوئے تھے مگر جابروں نے ان پر بھی انسانیت سوز مظالم ڈائے جو ناقابل برداشت اور کبھی بولنے والے نہیں ھیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے شاید کم ھے۔ خان آف قلات نے مزید کہا کہ اسلام کے پیروکاروں اور اسلام آباد کے آقاوں کے اس بربریت کو بحثیت خان آف قلات میں نہ کبھی بھولونگا اور نہ ھی کبھی معاف کرنوگا یہ بلوچ روایت کے ساتھ ساتھ انسنایت کی بدترین تذلیل ھے دوسری طرف خان آف قلات نے منظور پشتین کی فیملی، لورالائی، رکھنی، برکھان، فورٹ منرو، ڈیرہ غازی خان، تھونسہ، عورت مارچ کے بہادر عورتوں، انسانی حقوق کے نمائندوں، صحافیوں اور سب کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا جنہوں نے مارچ کرنے والے ہمارے بچوں، بیٹیوں، بیٹوں اور ضعیفوں کا استقبال کیا اور عزت افزائی کی۔ خان آف قلات نے ساتھ ساتھ ملالہ، گریٹا تھنبرگ، یورپی یونین، ناروے کی حکومت اور پاکستان اور دنیا میں مقیم تمام بلوچوں اور دوسروں کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ساتھ ساتھ میر سلیمان احمد زئی نے بی بی سی کے لکھاری محمد حنیف جس نے ریاست پاکستان کی ٹمغہ امتیاز بطوربلوچ مظاھرین پے تشدد کیاحتجاج میں ریاست پاکستان کو واپس کیا اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی بلوچ قوم کی جدوجہد کی تاریخ لکھی جائیگی تو محمد حنیف کا نام سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا میر سلیمان داؤد احمد زئی نے مزید کہا کہا کہا کی پوری قوم محمد حنیف کے اس اقدام کو قوم کبھی فراموش نہیں کرھے گی۔آخر میں خان آف قلات نے پاکستان میں تمام مظلوم اقوام کو آپس میں متحد ھونے پے زور دیا اور کہا کہ تمام مظلوم اقوام پاکستان بھر میں آئندہ الیکشن میں کھڑھے ھونے والے ھر امیدوار کو اس وقت تک ووٹ نہ دیں جب تک پاکستان کے تمام مظلوم اقوام کے تمام مسنگ پرنسز بازیاب نہ ھو جائیں اور ان کو ان کے بنیادی حقوق نہ مل جائیں۔
میر سلیمان داؤد احمد ذئی کا بلوچ مظاہرین پربے رحمانہ، ظالمانہ تشدد کی شدید مذمت اور بلوچ عوام کو خراج تحسین

ٹیگز:
خان آف قلات
