خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے261 قلات شہید سکندر آباد سوراب مستونگ این اے 256 خضدار اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 18 زہری سے الیکشن لڑیں گے۔واضح رہے سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری اس سے پہلے بھی قلات اور خضدار کے قومی اسمبلی کی نشستون پر الیکشن لڑ کر ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کیا تھا اس دفعہ قومی اسمبلی کے دونوں نشستون کو نواب ثنائاللہ خان زہری جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔نواب ثنا اللہ خان زہری کی تینوں نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لی گئی ہے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز میں بہت زبردست جوش خروش پایا جاتا ہے اور وہ نواب زہری کو تینوں نشستوں سے بڑی مارجن سے کامیاب کرانے کے لئے بہت پر عزم ہیں۔
نواب ثناء اللہ خان زہری قومی اسمبلی کی دو نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست سے الیکشن لڑے گی، پیپلز پارٹی کا اعلان

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
