کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اور اس جاری مہم میں اب تک کیسکوکوخاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی اور اس مہم کی مثبت پیش رفت کے اثرات بل جمع کرانے والے صارفین کو براہ راست پہنچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکوکی ٹیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں گزشتہ تین ماہ کے دوران بڑے پیمانے پرکارروائی عمل میں لائی گئیں۔جس کے دوران کیسکونے مجموعی طورپرصوبہ بھرمیں اب تک تقریباًایک لاکھ26ہزار529 نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں 2 ارب 20کروڑ7لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلئے ہیں جن میں مختلف نادہندہ گھریلو، کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔اسی طرح کیسکونے صوبہ بھر کے تمام آپریشن سرکلز میں اب تک493 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز رجسٹرڈکرادئیے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہیں۔علاوہ ازیں کیسکوٹیموں کی جانب سے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں خلاف کارروائی کی گئی ہیں جس میں بجلی چوروں کو ڈٹیکشن کی مدمیں 71 لاکھ66ہزار941بجلی یونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے ہیں جن میں سے کیسکونے اب تک تقریباً32کروڑ29 لاکھ88ہزارروپے بھی وصول کرلئے ہیں۔دریں اثناء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کیسکوزرغون، سریاب اور سٹی ڈویژن کے تحت بھی پیر کے روز نادہندگان کے خلاف کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی جس کے دوران 58شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹروں کو اُتارکرتبدیل کردئیے گئے جن پر بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں 329نادہندگان کے برقی کنکشنز بھی منقطع کرلئے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں
کیسکوکی نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم میں بقایاجات کے 2 ارب 20 کروڑ7 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول

ٹیگز:
کیسکو
