اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔
دار الحکومت اسلام آباد سمیت اردگرد کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

