سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی پولیس نے قتل،چوری،ڈکیتی،منشیات سمیت دیگر واردتوں میں ملوث گینک کے سرغنہ سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ کاڑی،چھ موٹر سائیکلیں،اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی سبی میر عنایت اللہ بنگلزئی نے اپنے آفس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا،اس موقع پر ایس ڈی پی او منظور احمد سیال،ایس ایچ او صدر غلام جیلانی،ایس ایچ او سٹی ذکاء الحسن گجر،ایڈیشنل ایس ایچ اومیر لشکران گشکوری،اللہ آباد ناکہ کے انچارج محمد جمال مہر،انسپکٹر صحبت خان گشکوری،ابابیل انچارج انسپکٹر مقصود اکبر سیلاچی،غلام علی ابڑو سمیت دیگر پولیس آفیسران موجود تھے۔ایس ایس پی سبی میر عنایت اللہ بنگلزئی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ماہ رات کے وقت گھر کے سامنے دو مسلح ڈاکوں نے محکمہ ایجوکیشن سبی کے اہلکار بابو سلیم سے موبائل فون چھیننے کے دوران مذحمت کرنے پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا اور فرار ہوگئے سبی پولیس نے بڑی ماہرت اور تفتیش کے جدید تقاضوں کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے باقی دیگر ساتھیوں کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی پولیس سبی رینج ڈاکٹر فرحان زاہد کے احکامات کی روشنی میں منشیات،چوری چکاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کیا ہوا ہے اس مہم کے دوران سبی پولیس کو بڑی کامیابی ہوئی ہے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری اورڈکیتی گینک کے سرغنہ سراج احمد سمیت کچھ کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے گینک کے سرغنہ سراج احمد نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے سبی پولیس نے گینک کے سرغنہ سمیت تین ساتھی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ گینک کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا یہ گینک سبی کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع مستونگ،کوئٹہ،کھڈکوچہ،دشت،کچھی بولان،قلات تک نیٹ ورک کو پھیلے ہوئے رکھاہے جبکہ سبی پولیس نے منشیات،چوری اور ڈکیتی کے اس مہم کے دورران ایک ہفتے میں منشیات کے دس کیسز رجسٹرڈ کئے ہیں جس میں کامران ابڑو،علی حسن مہر،ریاض ماچھی،اورنگزیب لہڑی، نصیر محمد شہی،اعجاز جتک،غلام مرتضی،برکت علی،غلام حیدر شامل ہیں جو منشیات فروشی کرتے تھے سبی پولیس نے جوئے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے محمد خان،جمیل احمد اور منظور کو گرفتار کر لیا ہے اور داوپر لگی ہوئی رقم برآمد کر لیا ہے۔
سبی پولیس نے قتل، ڈکیتی اور دیگر واردتوں میں ملوث گینک کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ٹیگز:
پولیس
