پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور بی این پی عوامی کے زیرِ اہتمام میونسپل کارپوریشن کے علاقہ سوردو میں گرینڈ شمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما عتیق الرحمن، عبدالوہاب، ڈاکٹر ستار عطاء اللہ محمد حسین نیشنل چتکان سے ظہور عباس ولد نوربخش شاکر علی قوم پرست پارٹی کے شکیل احمد خلیل احمد حاجی شکیل احمد جمعیت علمائے اسلام کے غلام حیدر محمدحسنی غلام حسین ثناء اللہ حبیب رحمت اللہ مولابخش عنایت اللہ محمدحیات نے اپنے 1400 سو افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں سے مستفعی ہوکر بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں باقاعدہ بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلیا شمولیتی جلسہ میں پنجگور کے مختلف علاقوں سے بی این پی عوامی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی سوردو پہنچنے پر بی این پی عوامی کے کارکنوں نے پانچ مقامات پر پارٹی کے مرکزی صدر اور دیگر رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پھتیاں نچھار کیں اس موقعے مرکزی ڈپٹی سکریٹری نوراحمد بلوچ مئیر پنجگور شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ مرکزی کمیٹی کے ارکین حاجی محمد اکبر، نثاراحمد حاجی محمد یسین زہری جلیل احمد سیلانی عمرجان کشانی صوفی رسول بخش اختر حسین اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے میر اسداللہ بلوچ نے سوردو میں کامیاب جلسہ کے انعقاد پر بی این پی عوامی سوردو کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پارٹی ورکر اگر اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں تو بی این پی عوامی کے مخالفین کی ضمانتیں بھی ضبط ہونگی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر اور سابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور پنجگور میں تعلیمی اداروں کے قیام مقصد علم وقلم سے محبت ہے میں نہیں چاہتا کہ پنجگور کے بچے کندھے پر کلاشنکوف لہرا کر معاشرے میں نفرتوں کا شکار بن جائیں بلکہ میں انکے ہاتھوں میں قلم دیکھنا چاہتا ہوں موجودہ صدی علم وقلم کی صدی ہے قلم وہ ہھتیار ہے جسے شکست دینا ممکن نہیں ہے بلکہ قلم نے ہمیشہ کامیابی اور فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں بی این پی عوامی اس عظیم مقصد کے لیے جہدوجہد کررہی ہے پنجگور کے عوام فیصلہ کرلیں کہ وہ ایک خوشحال ترقی یافتہ پنجگور جو علمی سطح پر بھی زرخیزدیکھنا چاہتے ہیں یا ان لوگوں کا ساتھ دینگے جن لوگوں نے پنجگور کے تعلیمی اداروں سمیت دیگر اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا انکا ساتھ دینگے فیصلہ عوام پر چھوڑا ہے ہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ماضی میں عوام کی مینڈیٹ پر شب خون مار کر قومی اسمبلی کی نشست پر ایسے لوگوں کو ٹھپہ مار کر عوام پر مسلط کیاگیا جنکو کوئی جانتا تک نہیں تھا انہوں نے کہا کہ باربار ایسے تجربات سے گریز کیا جائے یہ عوام کا استحقاق ہے کہ وہ اپنے لیے نمائندہ خود ہی چنے پیراشوٹ کے زریعے اتارے گئے نمائندوں کی اب گنجائش نہیں ہے نا بلوچستان اب کسی اسطرح کے تجربات کا متحمل ہوسکتا ہے انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ بی این پی عوامی کو منعظم کریں یہ پارٹی انکا اپنا پارٹی ہے جو انکے حقوق کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیتا ارہا ہے اج پنجگور نے جو ترقی کا سفر شروع کیا ہے یہ بی این پی عوامی کی ویڑن اور اپنے عوام سے ان کی کمنمنٹ کا نتیجہ ہے سرودو سے سیاسی ورکروں کی شمولیت سے پارٹی مذید توانا ہوگیا ہے اسٹیج سکریٹری کی زمہ داریاں زبیر ایوب نے سرانجام دیئے بی این پی عوامی انوانسمنٹ کمیٹی کے حاجی منیراحمد وسیم اشرف جمیل احمد قمبرانی کونسلر عبدالحئی نعیم افتاب نے جلسہ کے دوران انتظامات کی نگرانی کیا
پنجگور میں تعلیمی اداروں کے قیام مقصد علم وقلم سے محبت ہے، میراسد بلوچ

ٹیگز:
میراسد بلوچ
