کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیرداخلہ عنایت اللہ کاسی ایڈؤوکیٹ نے سول ہسپتال کوئٹہ کے تین سال سے خراب پڑے ٹراماسینٹر کے ٹیوب ویل کی فوری مرمت کرانے اور ٹراماسینٹر کیلئے مختلف اشیاء دینے کااعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراماسینٹر کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہی سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ نے ٹراما سینٹر میں زیرعلاج مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی اس موقع پر عبیدکاسی ایڈؤوکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔۔اس موقع پر ٹراماسینٹر کوئٹہ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامرن کاسی نے سابق صوبائی وزیرداخلہ عنایت اللہ کاسی کوٹراما سینٹر میں عوام کو علاج معالجے کی فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتایاکہ ٹراماسینٹر کا ٹیوب ویل گزشتہ کئی سالوں سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں پانی کیلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔سابق صوبائی وزیرداخلہ عنایت اللہ کاسی ایڈؤوکیٹ نے ٹراماسینٹر کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تین سال سے خراب پڑے ہوئے ٹیوب ویل کی اپنی طرف سے فوری مرمت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سول ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے نیو بلاک ایمرجنسی یونٹ میں سردی کے پیش نظر 4 ٹن ٹاور فلور ایرکنڈیشن انسٹال کرنے،مریضوں کے لئے 5 عدد ویل چیئر، 5 عدد سٹریچر اور 10 عدد بی پی اپریٹس دینے کابھی اعلان کیا۔مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے ٹراما سینٹرکے خراب ٹیوب ویل کی فوری مرمت کروانے اور دیگر سامان فراہم کرنے پر ملک عنایت اللہ کاسی کا شکریہ اداکیا
عنایت اللہ کاسی کا سول ہسپتال کے ٹراماسینٹر کے ٹیوب ویل کی مرمت کرانے اور ٹراماسینٹر کیلئے مختلف اشیاء دینے کااعلان

ٹیگز:
عنایت اللہ کاسی
