اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے اور الیکشن کمیشن کے سوا کسی بھی دوسرے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے چند روز پہلے ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

