کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے نوجوان نسل کو یقین دلانا ہوگا کہ ان کا مستقبل محفوظ ہے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے پاکستان مخالف انہی نوجوانوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد پورا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر ظہور بلیدی کا کہناتھا کہ نگران حکومت کی جانب سے جرگہ کا انعقاد خوش آئندہ ہے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جب بھی کچھ قبائل کے مابین جھگڑے ہوتے ہیں تو قبائلی جرگوں کے ذریعے افہام و تفہیم سے مسائل کو حل کیا جاتاہے بلوچ قومی جرگہ سے مشکلات کا حل ڈھونڈنے میں مدد ملے گی بلوچستان میں جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو اس میں بیرونی قوتیں ملوث ہوتی ہے اور ایک مذموم سازش کے تحت بد امنی پھیلائی جاتی ہے قبائلی عمائدین کی شرکت سے اچھے نتائج بر آمد ہوں گے اس وقت بلوچ اور پشتون نوجوانوں میں بہت زیادہ مایوسی ہے انہیں قومی ادارے میں لانے کیلئے بہت زیادہ کوشش کی ضرورت ہے ان ے بنیادی مسائل حل کرنے ہوں گے ان کو حکومت حل کرکے دے ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے بلوچستان اور پاکستان میں ان کیلئے بہتر مستقبل کے مواقع ملنے چاہیے جس طرح کے حالات چل رہے ہیں 5thجنریشن وار جاری ہے ان نوجوانوں کے ذریعے جو ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں وہ حالات کو خراب کردیتے ہیں نوجوانوں کو قومی ادارے میں لانے کیلئے ہمیشہ جرگہ سسٹم مفید ثابت ہوا ہے ایک سازش کے تحت ہمارے صوبہ میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بلوچستان میں قیام امن کیلئے نوجوان نسل کو یقین دلانا ہوگا کہ ان کا مستقبل محفوظ ہے، میر ظہوربلیدی

ٹیگز:
ظہوربلیدی
