لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات (ن )لیگ میں شامل ہو گئیں۔
مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے،بعض افراد کا باضابطہ طور پر( ن )لیگ میں شمولیت کااعلان کیا جارہا ہے،(ن )لیگ کے نقطہ نظر سے جھنگ کا ضلع 2018کے الیکشن میں خالی تھا۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ این اے 100سے مولانا آصف معاویہ، بابرسیال ،پی پی 125سے نیلم سیال مسلم لیگ( ن) میں شامل ہو گئیں،پی پی 129سے خالد غنی ،پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ بھی مسلم لیگ (ن )میں شامل ہو گئے۔رانا ثنا اللہ کامزید کہناتھا کہ این اے 189سردار ریاض خان مزاری ،پی پی 297سے دوست محمد خان مزاری مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔

