اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کے عوام سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہا، جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔افغان مہاجرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جبری بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے، پاکستانی حکام فیصلہ واپس لیں۔

