لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے مرکزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر قانون سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے صرف صاف وشفاف الیکشن کی صورت میں ہی نکالا جاسکتا ہے آئین کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو کردار اور اسکی سپریم میسی کو بھی تسلیم کرنا ہوگی عمران خان جب اقتدار میں تھے تو مولانا فضل الرحمان کو بارواں کھلاڑی بھی تسلیم نہیں کرتے تھے لیکن اج وہ خود جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ میچ کیال روانڈر رہے وہ سیاسی استاد کے طور پر مانے جاتے ہیں اگلے الیکشن میں اسمبلی میں پہنچ کر اگر ہمیں اکثریت ملی تو مولانا فضل الرحمان ملک کے نئے صدراتی الیکشن لڑینگے اس بات پر میاں نوازشریف اورمولانا فضل الرحمان میں اصولی اتفاق رائے لاہور ملاقات میں طے پاگیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان سائفر توشہ خانہ القادر ٹرسٹ اور بشری بی بی کے جعلی نکاح کیسز میں عدالتوں سے سزا پائینگے وہ اس وقت مکافات عمل کا شکار ہیں سیاسی میدان سے اوٹ ہو گئے ہیں پی ٹی آئی کا وجود ہی ختم ہوتا جارہا ہے پارٹی علی گوہر اکبر شہزاد پرویز خٹک اور استحکام پاکستان پارٹیوں کی شکل میں تقسیم در تقسیم ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عمران حان کو اول روز سے ایک فاشسٹ اور ڈکیٹیر سمجھتے تھے اور پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ کے طور پر دیکھتے رہے جسے ہم پر 2018 میں مسلط کیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پی سندھ ودیگر ملک میں پی ایم ایل این کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی بات سنجیدگی سے ہو رہی ہے اور فارمولا طے کیا رہا ہے ملک میں مہنگائی کی زمہ دار ہماری پچھلی حکومت نہیں بلکہ عمران نیازی کی حکومت ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے غلط اور سخت شرائط پر معاہدہ کیا ہماری حکومت کو اس معاہدے کی پاسداری کرنا لازم تھا انہوں نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنا چاہیے کسی لاڈلے اور سپر لاڈلے کا تاثر نہیں چھوڑنا چاہیے الیکشن میں ہمیں سازگار ماحول فراہم کرنا وزارت داخلہ کی زمہ داری ہے ہماری جماعت اپنے امیدواروں کو میرٹ پر پورا اترنے والوں کو ہی ٹکٹ دیگی۔
ملک کو بحرانوں سے صرف صاف وشفاف الیکشن کی صورت میں ہی نکالا جاسکتا ہے، سردار حفیظ لونی

ٹیگز:
سردار حفیظ لونی
