پشین: کے علاقے یارو میں گھریلو تنازعے کی بنیاد پر پر بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی جاں بحق ملزم فرار ہونے میں کامیاب۔ پشین لیویز کے مطابق پشین شہر سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کلی یارو میں ایک شخص حاجی مہراب ولد سلطان علی نے گھریلو تنازعے کی بنیاد پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی محمد سعید کو شدید زخمی کردیا، جو بعد ازاں ہسپتال لیجانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
پشین بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی جاں بحق

ٹیگز:
پشین
