کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک گیر سیاسی جماعت ہے، جمعیت علماء اسلام نے ملک کو کونے کونے میں عظیم الشان کانفرنسیں کرکے یہ ثابت کردیا کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک بھر میں عوامی مقبولیت رکھتی ہے، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جو عوامی قوت کا مظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوا کہ آنے والے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام شاندار کامیابی حاصل کریں گی، بلوچستان کے عوام نے جمعیت علماء اسلام پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے، آنے والے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام اکثریتی پارٹی ہوگی، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی بات کی ہے، جے یو آئی ہمیشہ مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی سربرائی الیکشن کیلئے اپنے امیدوار نامزد کریں گے، جمعیت علماء اسلام ائندہ انتخابات میں بلوچستان میں حکومت بنائے گی، بلوچستان کے عوام کی جے یو آئی سے ہی امیدیں وابسطہ ہے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں ہمیشہ کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ کارکن جمعیت علماء اسلام کا سرمایہ ہے، کارکنوں کی وجہ سے ہی جمعیت علماء اسلام نے ہر میدان میں مخالفین کی نیندیں حرام کی ہے، جے یو آئی زیہی و خیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جمعیت نے دین اسلام اسلامی تعلیمات ملک میں اسلامی نظام کی نفاز کیلئے جدوجہد کی ہے۔
جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک بھر میں عوامی مقبولیت رکھتی ہے، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
