کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمودخان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے اسے آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا گیا اب اس کے خلاف یہ سب لکھا جارہا ہے۔ پہلے یہ چیزیں کسی کو پتہ نہیں تھی؟ پاکستان کے جاسوسی ادارے گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ سکتی ہے تو کیا انہیں یہ چیزیں پہلے پتہ نہیں تھی جو اب یہ سب کچھ لکھا جارہا ہے؟انہوں نے کہا ہے کہ ؎عمران خان کے ساتھ ہمارا سیاسی اختلاف اپنی جگہ قائم ہے لیکن کچھ تو شرم و حیا ہونی چاہیے۔ اخبارات وغیرہ میں اس کے خلاف جو کچھ لکھا جارہا ہے یہ پڑھنے کے لائق ہے ہی نہیں۔ سیاست میں اس درجے کے اخلاقی گراوٹ کے ہم کبھی قائل نہیں۔
عمران خان کے ساتھ ہمارا سیاسی اختلاف اپنی جگہ قائم ہے لیکن کچھ تو شرم و حیا ہونی چاہیے، محمودخان اچکزئی

ٹیگز:
محمودخان اچکزئی
