کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکوکی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری،کوئٹہ شہر میں 83 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ لورالائی سبی پشین خضدار اور مکران سرکل میں 439نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے اب تک 1108 درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف424 ایف آئی آررجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ترجمان کیسکوبجلی چوروں کو 61لاکھ13 ہزار یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،ڈیٹیکشن کی مد میں چارج کئے گئے بجلی یونٹس کی قیمت30 کروڑ45 لاکھ 54ہزارروپے بنتی ہے، ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں 26 کروڑ96لاکھ52ہزارروپے بھی وصول کئے جاچکے ہیں،نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک 95947نادہندگان سے تقریباًایک ارب79 کروڑ روپے سے زائد بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کئے۔
کیسکوکی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جا ری، 83 شنٹ وٹیمپرڈ میٹرزاتار دیئے گئے

ٹیگز:
کیسکو
