پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی سیاسی رواداری امن ترقی اور خوشحالی کی پالیسی پر گامزن ہے ہماری سیاست نفرت ضد تنگ نظری اور عداوت سے پاک ہے بلوچستان میں بسنے والے مظلوم عوام کی خدمت ہمارا نصب العین اور بلوچستان کی قومی وسائل کی دفاع ہماری سیاست کا محور ہے نیشنل پارٹی کی عوام دوست کردار کی بدولت نیشنل پارٹی کی سیاسی قوت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو بلوچستان کی سیاست میں ایک تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی بنیاد نظریاتی، مخلص اور بہادر سیاسی قیادت اور کارکنوں نے رکھی ہے اور عظیم شہداء کی خوں سے نیشنل پارٹی کی بنیادی آبیاری ہوئی ہے اب نیشنل پارٹی کی جڑیں عوام کے دلوں میں مضبوط ہیں کوئی طاقت نیشنل پارٹی کو عوام سے دور نہیں کرسکتا ہے انہوں کہاکہ نیشنل پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے عوام دشمن قوتوں نے ہر طرح کی ناپاک عزائم اور کوششیں کی ہیں لیکن اسکے باوجود نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکنان چلتن کی پہاڑیوں کی طرح مضبوطی کے ساتھ مخالفین اور عوام دشمن قوتوں کے اگیکھڑی رہی ہے انہوں کہاکہ ایک سازش اورمنصوبے کے تحت عوام دشمن عناصر نے بدنیتی، ٹیکنیکل دھاندلی اور مداخلت کے زرئعے نیشنل پارٹی کو پارلیمنٹ اور عوامی نمائندگی سے دور رکھا گیا لیکن اس کے باوجود عوام نیشنل پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور قیادت پر بھر پور اعتماد کیا ہے اور نیشنل پارٹی سے وابستگی کا اظہار کیا ہے اور نیشنل پارٹی کو اپنی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کا نجات دہندہ جماعت سمجھ کر شامل ہورہے ہیں کیونکہ نیشنل پارٹی یہاں کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھانے والی واحد جماعت ہے جس میں شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ، شہید مولابخش دشتی، شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ، شہید محمد ایوب بلیدی شہید ڈاکٹر نسیم جنگیان، شہید ڈاکٹر شفیع جان بزنجو، شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ اور دیگر ھزاروں شہیدوں کی خوں شامل ہیں جنہوں نے اس سرزمین اور اپنے قومی حق حاکمیت کیلئے اپنے خون کا نظرانہ پیش کرکے دنیا میں ثابت کردیا کہ بلوچ مظلوم ضرور ہے مگر اپنے اصولوں کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کریگی انہوں کہاکہ نیشنل پارٹی میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی تربیت یافتہ باشعور و بہادر کارکنوں کی سیاسی کاروان ہے اس کو کوئی بھی طاقت اور سازشی عناصر نقصان نہیں دے سکتا ہے۔
نیشنل پارٹی سیاسی رواداری امن ترقی اور خوشحالی کی پالیسی پر گامزن ہے،حاجی صالح محمد بلوچ

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
